پاکستان نے بھارت کا ایک نہیں کتنے طیارے مار گرائے تھے ؟
کیپشن:   Image Source : Twitter سورس:   
05 اپریل 2019 (18:36) 2019-04-05

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے امریکی جریدے کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوے اور نقصان پر اب سچ بولے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ روز معروف امریکی جریدے 'فارن پالیسی' کی رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا کہ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ بھارت کے لیے وقت ہے کہ وہ اپنے جھوٹے دعوے پر سچ بولے اور دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا۔

بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے، خصوصاََ کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم پر، خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے دعوے کی قلعی کھولتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی گئی وہ تعداد میں پورے ہیں، بھارت کے پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ پاکستان میں موجود امریکی حکام نے بھارتی دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھارتی حکام عالمی برادری کو 27 مئی کو پیش آئے واقعے کے حوالے سے گمراہ کر رہے ہیں۔


ای پیپر