حمزہ شہباز کی گرفتاری کی کوشش،مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا
کیپشن:   ImageSource : Twitter سورس:   
05 اپریل 2019 (17:56) 2019-04-05

لاہور:نیب کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کی ناکام کوشش کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ہر محاذ پر ناکامی و پسپائی کے بعد بھی حکومت گھٹیا ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی نالائقی اور نااہلی پر مہر ثبت کرنی والی حکومت ایسی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتی، حمزہ شہباز اپنی شدید علیل آئی سی یومیں داخل نو مولود بیٹی کو چھوڑ کر وطن واپس آیا تھا۔


ای پیپر