فوٹو بشکریہ فیس بک

بلاول نے نیب کے چھاپے کو حکومت کی طرف سے غیر جمہوری عمل قرار دیدیا
05 اپریل 2019 (15:53) 2019-04-05

کراچی: بلاول بھٹو نے نیب کے چھاپے کو حکومت کی طرف سے غیر جمہوری عمل قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی احتساب کی مخالف نہیں، لیکن احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب نے شہباز شریف کے گھر پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا تو اس کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتارکرنے کیلئے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مار کر عدالتی فیصلے کی توہین کی ہے۔

دوسری جانب ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، وارنٹ گرفتاری مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر جاری کیے گئے جبکہ چیئرمین نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔


ای پیپر