چھاپہ مار کر نیب نے عدالتی فیصلے کی توہین کی ہے: حمزہ شہباز
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
05 اپریل 2019 (14:19) 2019-04-05

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مار کر عدالتی فیصلے کی توہین کی ہے۔

اگر نیب نے مجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلے، کیا ملک میں کوئی قاعدہ اور قانون ہے؟ روز سامنے آتا ہے پشاور میٹرو منصوبے میں کرپشن ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کہا نیب سیاست زدہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مقابلہ سیاسی میدان میں کریں، ہم ڈرنے والے نہیں، حکومت بتائے اس اقدام کی ضرورت کیا تھی؟ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر جمہوریت کیلئے حلف اٹھایا تھا۔ نواز شریف اور شہباز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی پھر بھی ان سے سیاسی انتقام لیا گیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں سے بریگیڈیئر (ر) منیر نے خودکشی کی، نیب ہتھکڑی لگا کر قوم کی تضحیک کرتی ہے، کل اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہتھکڑی لگا کر لوگوں کی تضحیک کی جاتی ہے۔


ای پیپر