نیب کا حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
05 اپریل 2019 (12:43) 2019-04-05

لاہور: نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر پر نیب حکام نے چھاپہ مارا ہے۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے گھر پر نیب کے چھاپے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ ن لیگ کے ترجمان ملک احمد خان نے بھی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے بغیر وارنٹ گھر پر چھاپہ مارا۔


ای پیپر