'ڈالر خرید کر پیسہ ضائع نہ کریں، روپے کی قدر میں مزید کمی کا کوئی امکان نہیں'
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
05 اپریل 2019 (12:26) 2019-04-05

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے صاف صاف بتا دیا کہ ڈالر خرید کر پیسہ ضائع نہ کریں، روپے کی قدر میں مزید کمی کا کوئی امکان نہیں۔ اسٹیٹ بینک نے کہہ دیا روپیہ توازن میں ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے بولے، افواہوں کے ذریعے مارکیٹ کو متاثر کرنا نقصان دہ ہے، مارکیٹ میں پیسہ لگائیں، ڈالر خرید کر پیسہ برباد نہ کریں، آئی ایم ایف کے ساتھ شرح تبادلہ کی سطح پر بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سرکاری سوچ سے نکلنا ہوگا، بغیر دستاویز کے اب کاروبار نہیں ہوگا، دنیا کھربوں ڈالر کی مارکیٹ ہے، پاکستان کی صرف 300 ارب کی معیشت ہے، عالمی مارکیٹ کا حصہ نہ بنے تو شمالی کوریا کی طرح تنہا ہوجائیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت کی مشکلات کا اندازہ ہے، بہت مشکل فیصلے کیے ہیں، معیشت کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


ای پیپر