دنیا کی مہنگی ترین طلاق کا معاہدا طے پا گیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک سورس:   
05 اپریل 2019 (11:46) 2019-04-05

نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اور میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ 35 ارب ڈالر میں طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت میکینزی کو ایمیزون کے 25 فیصد شئیرز ملیں گے، طلاق ہوتے ہی میکینزی دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون بن جائیں گئیں۔ ایمزون کے مالک جیف بیزوس اہلیہ میکینزی بیزوس کو طلاق کے بعد 35 ارب ڈالر ادا کریں گے۔

معاہدے کے تحت میکینزی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور جیف بیزوس کی خلائی فرم بلیو اوریجن سے اپنا شیئر نہیں لیں گی۔ معاہدے سے پہلے جیف بیزوس ایمزون میں 16.3 فیصد شیئر رکھتے تھے۔ طلاق کے بعد انھیں 75 فیصد جبکہ مکینزی کو ایمزون کے شیئرز کا 25 فیصد ملے گا۔


ای پیپر