صبا قمر کے نماز کیلئے حجاب لینے پر عوام سیخ پا
05 اپریل 2018 (20:24)

لاہور: سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی تصاویر اور ویڈیوز پر خوب کمنٹس ہوتے ہیں اور اکثر ان کے لباس. پر تنقید کرتے ہوئے اللہ کے عذاب سے ڈرنے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اس مرتبہ جو تصویر اپ لوڈ کی اس میں وہ حجاب پہنے نظر آئیں اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فجر کی نماز ادا کی ہے اور یہ تصویر اسی وقت لی گئی ہے لیکن لوگوں کو اس پر بھی شدید غصہ چڑھ گیا اور وہ کچھ کہہ ڈالا کہ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائیگا۔ایک صارف نے لکھا میرا نہیں خیال کہ اس طرح کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا چاہئے یا لوگوں کو دکھانا چاہئے ایک اور صارف نے لکھا اب تو کچھ بھی چھپا نہیں رہا، حتیٰ کہ اللہ کیساتھ تعلق بھی۔


ای پیپر