سرطان میں مبتلا مریضو ں کیلئے انتہائی کار آمد دوا سامنے آگئی
05 اپریل 2018 (20:20)

لاہور : سرطان ایک ایسی بیماری ہے کہ اگر کسی مریض کو صرف اس بیماری کا پتہ ہی چلے تو زندگی آدھی رہ جاتی ہے ۔ہمیشہ کی طرح اس بیماری کے علاج کیلئے سائنسدانوں نے سر توڑ کوششیں کی ہیں کہ آپریشن ،سرجری سے ہٹ کر بھی اس بیماری کاعلا ج ممکن بنا یا جائے ۔ایسا ہی کچھ امریکی سائنسدان کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سرطان کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی نئی دوا ’Bromo domain Inhibitor‘ انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے اور سرطان کا سبب بننے والے جین پر حملہ کر کے جسم میں کینسر کے مالیکیول کو پھیلنے سے روک دیتی ہے۔

مشی گن یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھیپھڑوں اور پستان کے سرطان کا باعث بننے والے جین کے خلاف ایک دوا نہایت کارگر ثابت ہوئی ہے جس سے پھیپھڑوں، پستان اور موٹاپے کے باعث ہونے والے سرطانوں کی مختلف اقسام کے علاج میں مدد مل سکے گی۔سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے پھیپھڑوں اور پستان کے سرطان میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے دواکی خصوصی قسم Bromodomain Inhibitor کو کامیابی سے استعمال کیا ہے یہ سرطان کے مرض میں استعمال ہونے والی ایک نئی دوا ہے جو اس کا سبب بننے والے جین پر حملہ آور ہوتی ہے اور اس کے پھیلاو کو روک دیتی ہے۔


ای پیپر