چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والے جج کو معطل کر دیا گیا
05 اپریل 2018 (19:42) 2018-04-05


پشاور: چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والے جج احمد سلطان ترین کو معطل کرکے او ایس ڈی بناتے ہوئے معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا۔


تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف ریفرنس لانے والے کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد سلطان کو تبدیل کردیا جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے شعیب خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ تعینات کردیاچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جج احمد سلطان ترین کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا، ریفرنس ۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظیم خان آفریدی کو بھی معطل کردیا گیا ، چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دو سینئر سول ججز بھی تبدیل کر دیے گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کلثوم اعظم مانسہرہ سے پشاور تعینات جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج سعدیہ ارشد پشاور سے مانسہرہ تعینات کردی گئیں ۔


ای پیپر