پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کو پل صراط سے گزرنا پڑے گا
05 اپریل 2018 (19:14) 2018-04-05


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئے آن لائن فارم امیدوار وں کے لئے کڑی آزمائش،تحریک انصاف کی ٹکٹ کے خواہشمند افراد کو متعدد معاملات میں بیان حلفی دینا لازمی ہوگا ۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے ڈھیروں معلو مات مانگ لیں۔ ٹکٹ کے خواہشمند افراد کو بیان حلفی دینا ہوگا کہ وہ دہری شہریت کامالک نہیں،، امیدواروں کو بیرو ن ملک اپنے ،بیوی بچوں کینام جائیداد کا بھی بتانا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی نادہندگان کی لسٹ میں تو نام شامل نہیں، یہ بھی پوچھ لیاگیا۔ پاکستان یا بیرو ن ملک قرض معاف نہ کرنے کا بھی حلف دینا ہوگا۔


یہ بھی بتانا ہوگا کہ امیدوار نے اپنے تمام اثاثے گوشواروں میں ظاہر کیے ہیں کہ نہیں،،، عدالت سے سزا یا مقدمات کے بارے میں بھی بتانا لازم ہوگا۔حکومت سے بدعنوانی کے الزام میں نوکری سے نکالا تو نہیں گیا ،،امیدوار یہ بھی بتائیں گے۔ کس کس جماعت کے ساتھ سیاست کی، امیدوار کو اس سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔ امیدوار نے کب کب الیکشن لڑا ہے ،تحریک انصاف نے یہ بھی معلومات مانگ لیں۔ تحریک انصاف کے ضابطہ اخلاق پر عمل درامد کا بھی حلف دینا ہوگا


ای پیپر