امپائر نے غلط سائیڈ فیلڈنگ کروا دی : کیپٹن (ر) صفدر
05 اپریل 2018 (18:57)


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اورمسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہاہے آصف زرداری کی عمران خان سے جنگ ہوگی اور ہمارے بارے میں زرداری کو پتہ ہے کئی دفعہ وہ جنگیں کر چکے ہیں لیکن لاہور کے جلسے کے بعد ان کا جنگ کا موڈ نہیں ہے۔ اس مرتبہ امپائر نے غلط سائیڈ فیلڈنگ کرا دی اب سنبھالا نہیں جا رہا۔


گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر کیپٹن ( ر ) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کاسیاسی موسم 70 سال سے بادلوں کے نیچے ہے کبھی بادل اوپر ہو جاتے ہیں اور 28 جولائی کے بعد سے پورے ملک کا موسم خراب ہے۔ آصف زرداری اور عمران خان جو بھی کہیں قوم جان چکی ہے عمران، زرداری بھائی بھائی ہیںلیکن آصف زرداری کی عمران خان سے جنگ ہوگی اور ہمارے بارے میں زرداری کو پتہ ہے کئی دفعہ وہ جنگیں کر چکے ہیں لیکن لاہور کے جلسے کے بعد ان کا جنگ کا موڈ نہیں ہے۔


انہوں نے کہاکہ ج امپائر نے غلط سائیڈ فیلڈنگ کرا دی اب ان سے سنبھالا نہیں جا رہا۔


ای پیپر