لاہو رمیں اے ٹی ایم کارڈز ہیکر سر گرم
05 اپریل 2018 (17:40)

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں اے ٹی ایم ہیکر گروہ سرگرم ‘ ہیکروں نے ایک ہفتے کے دوران مختلف شہریوں کے دس لاکھ غائب کر لئے‘ ملزم کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔تفصےلات کے مطابق ہیکرز ملزمان شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز ہیک کر کے پیسے چوری کرنے لگے۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے گڑھی شاہو اور باغبانپورہ کے علاقے کے رہائشی نو افراد کے اکاونٹ ہولڈرز کو نشانہ بنایا۔ ہیکر نے باغبانپورہ کے شہری اقدس کا اکاونٹ ہیک کر کے اے ٹی ایم سے ڈیڈھ لاکھ روپے نکلوائے اور متاثرہ شخص اقدس سلیمی کا اکاﺅنٹ حبیب بینک لمیٹڈ میں تھا۔

جبکہ 50 ہزار نکلوانے کے دو میسج اور 25 ہزار نکلوانے کا ایک میسج موبائل پر موصول ہوا تھا شہری اقدس سلیمی نے ہیکنگ واقع کی درخواست ایف آئی اے ،بینک محتسب اور متعلقہ بینک میں جمع کروا دی جبکہ ملزم نے گجرانوالہ کے نجی بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم مشین سے ٹرانسیکشن کی اور بینک کی طرف سے ملزم ہیکر کی تصویر متاثرہ شہری کو واضح کر دی گئی۔


ای پیپر