عمران خان تم اداروں کی لڑائی کروانے کے مرکز ی کردار ہو ،ہوش کے ناخن لو
05 اپریل 2018 (16:48) 2018-04-05

لاہور :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب نیب کا اصل کام تفتیش ہے یا تشہیر ؟یہ دنیا کی انوکھی تفتیش ہے جس میں مراسلہ بعد میں ملتا ہے خبر پہلے جاری ہو تی ہے کچھ ثابت نہ ہوا تو میڈیا ٹرائل کا ذمہ دار کون ہو گا ۔اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کتنے جھوٹے شخص ہو تم اداروں کی لڑائی کروانے کی سازش کے مرکزی کردار ہو ،ہوش کے ناخن لو ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران اور زرداری ہمارے ساتھ شوق سے لڑیں جمہوریت کو نقصان نہ ہو ۔ عمران اور زرداری کے جملے جمہوری نظام کو اور کمزور کر رہے ہیں ،نواز شریف اور انکے ساتھیوں کے ساتھ مسلسل نا انصافی کی جارہی ہے احتساب کا سار ا کھیل غیر شفاف اور جانبدارانہ ہے ۔ہمیں رسوا کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ملکی سالمیت باہمی اتحاد اور آئین کی حکمرانی سے مشروط ہے ۔


ای پیپر