مسلح ڈاکوﺅں کا کیپ ٹاﺅن سٹیڈیم پر دھاوا، تین گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار
05 اپریل 2018 (16:28)

کیپ ٹا ﺅ ن: مسلح ڈاکوﺅں نے جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاﺅن سٹیڈیم پر دھاوا بول دیا، ڈاکو تین گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔ یہ 2015 کے بعد کیپ ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں کی لوٹ مار کا تیسرا واقعہ ہے۔ ویسٹرن پرونس کرکٹ ایسوسی ایشن(ڈبلیو پی سی ای)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 30 مارچ کی رات کو ایک خاتون نے سیکیورٹی اہلکار سے قریبی چرچ کے بارے معلومات لیں تاہم تھوڑی دیر بعد اسی خاتون نے 15 سے زائد مسلح ڈاکوﺅں کے ساتھ سٹیڈیم پر دھاوا بول دیا.

ڈاکوﺅں نے سکیورٹی اہلکار سے چابیاں چھین کر خوب لوٹ مار کی اور تین گاڑیاں ، ٹی وی اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ہم سٹیڈیم کی سکیورٹی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لینے کے بعد یہاں پر مزید کیمرے نصب کریں گے۔


ای پیپر