کراچی میں میاں بیوی کے قتل کے بعد گھر کو آگ لگ گئی
05 اپریل 2018 (15:44)


کراچی : کراچی میں میاں بیوی کے دہرے قتل کی واردات میں دونوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو آگ لگادی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق کو کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے تین نمبر کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ پراسرار آگ کے باعث گھر کا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہد اور شمیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔


جاں بحق شخص شاہد کے رشتہ دار مسعود خان نے بتایا کہ واقعہ آگ لگنے کا نہیں اور دعوی کیا کہ میاں بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ میاں بیوی کی گردنوں کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا جب کہ شاہد کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ دہرے قتل کی واردات ہے جس میں میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جس کے بعد دونوں کی لاشوں کو آگ لگادی گئی ۔


پولیس نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت شاہد اور شمیم کے نام سے ہوئی ہے، انہوں نے پانچ ماہ قبل اکلوتی بیٹی کی شادی کی تھی۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ گھر کو سیل کردیا گیاہے۔


ای پیپر