خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا اسلام آباد پولیس اہلکار گرفتار
05 اپریل 2018 (15:34)


اسلام آباد : خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار ، اہلکار گھر میں کام کے بہانے لے گیا اور زبردستی زیادتی کر ڈالی ۔


تفصیلات کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ملازم تنویر صادق پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں تعینات ہے وہ گھر میں کام کے بہانے خاتون کو لے گیا اور زبردستی زیادتی کر ڈالی ، تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا اور خاتون کا میڈیکل کروا کراسے گھر بھیج دیا ۔ ایس ایس پی نجیب الرحمن بگوی نے کہا پولیس قانون سے کوئی مبرا نہیں ہے۔


ای پیپر