بھارتی عدالت میں کالا ہرن شکار کیس میں سلمان خان کو 5سال کی قید
05 اپریل 2018 (13:54) 2018-04-05


جودھپور: بھارتی عدالت نے کالا ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو 5سال قید کی سزا سنادی جبکہ شریک ملزمان سیف علی خان ، تبو، سونالی باندرے اور نیلم کو کیس سے بری کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کالا ہرن شکار کیس کی سماعت جودھپور کی عدالت میں ہوئی جہاں سلمان خان ، سیف علی خان ، تبو، سونالی باندرے اور نیلم ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ پانچوں اداکار کیس کی سماعت کے سلسلے میں ایک روز پہلے ہی راجھستان کے دارالحکومت جودھپور پہنچ گئے تھے۔جوڈیشل چیف مجسٹریٹ دیو کمار خطری نے کیس کا فیصلہ سنایا اور سلمان خان کے علاوہ باقی تمام اداکاروں کو کیس میں بری کردیا۔


عدالت کی جانب سے نایاب جانور کے شکار پر سلمان خان کو مجرم قرار دیا گیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے جج نے سلمان خان کو عادی مجرم قرار دیا۔ سلمان خان کے وکیل کی جانب سے عدالت سے کم از کم سزا دینے کی درخواست کی گئی تاہم عدالت نے انہیں 5سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ سلمان خان سپریم کورٹ سے سزا کے خلاف رجوع کرکے ضمانت حاصل کرسکتے ہیں۔


ای پیپر