سعودی عرب میں 37 سال بعد پہلا سینما کھل گیا
05 اپریل 2018 (13:45)


ریاض: سعودی عرب میں 37سال بعد پہلا سینما 18اپریل کو پہلی فلم کی نمائش کریگا ۔


تفصیلات کے مطابق پانچ سال کے دوران پندرہ شہروں میں چالیس سینما گھرعوام کو تفریح فراہم کریں گے۔ سعودی وزارت ثقافت واطلاعات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پہلے سینما گھر کا افتتاح اٹھارہ اپریل کو ہوگا۔ تفریح کے شعبے کی ترقی کے لیے پانچ سال کے دوران پندرہ شہروں میں چالیس سینما گھر کھولے جائیں گے۔ریاض میں کھلنے والے سینما گھر میں 18 اپریل کو جس پہلی فلم کا نمائش ہو گی اس کا نام ’’بلیک پینتھر‘‘ ہے۔


دو ہزار تیس تک مختلف شہروں میں ساڑھے تین سو سینما گھر کھولے اور پچیس سو اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں 80 کی دہائی میں فلموں کی نمائش پر پابندی لگادی گئی تھی۔


ای پیپر