عاصم سلیم باجوہ کے استعفیٰ سے متعلق فیصلہ کن خبر آگئی
04 ستمبر 2020 (18:39) 2020-09-04

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات میں‌ استعفیٰ پیش کیا جسے مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہو گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ مل کی خدمت کرتا رہوں گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی اہلخانہ کے ساتھ مل کر معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے یہی سوچا ہے کہ سی پیک اتھارٹی پر بہت زیادہ توجہ چاہیے اس لیے فیصلہ کیا کہ میں اپنا سارا زور سی پیک پر لگاؤں گا۔


ای پیپر