ورنج لائن ٹرین سے متعلق لاہور والوں کیلئے اچھی خبر 
04 ستمبر 2020 (18:30) 2020-09-04

لاہور: صوبہ پنجاب میں بجلی کی بچت کیلئے اورنج لائن ٹرین اور دیگر محکموں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واسا ، انڈسٹریل اسٹیٹ ، اورنج لائن ٹرین ، سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کو بھی مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا اس سلسلے میں تجاویز پر غور کیا جارہا ہے ، دوسو دس سرکاری ہسپتالوں میں بھی شمسی توانائی کے پینلز نصب ہوں گے۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب کی توانائی کی ضروریات دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں ، پنجاب میں 51 فیصد توانائی گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں ، حکومت توانائی سیکٹر میں سہولیات مہیا کر رہی ہے ، پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔


ای پیپر