یو اے ای کے بعد ایک اور اسلامی ملک کا اسرائیل سے متعلق بڑا فیصلہ 
04 ستمبر 2020 (17:10) 2020-09-04

بحرین : سعودی عرب کے بعد ایک اور مسلم ملک نے اماراتی پروازوں کو اسرائیل کے لیے فضائی حدودسے گزرنے کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اماراتی پروازوں کو اسرائیل جانے کے لئے اپنی ائیرسپیس استعمال کرنے کی اجازت دینے کے ایک دن بعد بحرین اور متحدہ عرب امارات کے مابین بھی ایسے ہی معاملے پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت اماراتی جہاز اسرائیل جانے کے لیے بحرین کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے۔

اگرچہ بحرین کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری سفارتی تعلقات نہیں ہیں تاہم اُن کا حالیہ فیصلہ یہودی ریاست کے ساتھ تعاون کی علامت ہے۔بحرین کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بحرین کی فضائی حدود سے متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والے تمام جہازوں کو پرواز کی اجازت ہو گی۔


ای پیپر