پندرہ 15 ستمبر سے کن کلاسز سے سکول کھولے جا رہے ہیں،اہم خبر 
04 ستمبر 2020 (16:58) 2020-09-04

اسلام آباد :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15ستمبر سے میٹرک اور اوپرکی کلاسز کا آغاز کرنے کی تجویز ہے، مڈل کلاسز21ستمبر اور پرائمری کلاسز 30ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز ہے، کورونا ختم نہیں ہوا، ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7ستمبرکو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 15ستمبر سے میٹرک اور اس سے اوپرکی کلاسز انٹرمیڈیٹ کا آغاز کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح یونیورسٹیاں بھی کھول دی جائیں گی۔ جبکہ چھٹی تا آٹھویں یعنی مڈل کلاسزکو حالات کا جائزہ لے کر21ستمبرکو کھول دیں گے،اس کے بعد اگر حالات ٹھیک ہوئے توپرائمری کلاسز 30ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز ہے۔


ای پیپر