عاصم سلیم باجوہ کے استعفیٰ سے متعلق وزیر اعظم آفس سے بڑی خبر
04 ستمبر 2020 (16:46) 2020-09-04

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جو وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔


ای پیپر