file photo

بھارت کا روس سے اے کے فورٹی سیون رائفل خریدنے کا معاہدہ
04 ستمبر 2020 (13:23) 2020-09-04

نیو دہلی: پاکستان کے ازلی دشمن بھارت پر اسلحہ کے انبار لگانے کا جنون ختم نہ ہوا، روس سے سات لاکھ ستر ہزار، اے کے فورٹی سیون رائفل خریدنے کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ روس کے دورے پر ہیں، معاہدے کے مطابق، ایک لاکھ رائفل روس سے درآمد کی جائیں گی، جبکہ بقہ اسلحہ بھارت میں تیار کیا جائے گا۔ بھارت اپنی ضروریات کا بیشتر اسلحہ روس، امریکا، اسرائیل اور فرانس سے خریدتا ہے۔

روس سے حالیہ معاہدے کے تحت بھارتی فوج کا تمام چھوٹا اسلحہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔


ای پیپر