پٹرول کی قیمت کم کرنے کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ
04 ستمبر 2019 (22:16) 2019-09-04

اسلام آباد:حکومت نے پٹرول کی قیمتیں کم کرکے عوام کو خوشخبری سنانے کے بعد بجلی کاجھٹکا دیدیا ۔

نیپر انے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 78پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 24 ارب 60کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،دوران سماعت بتایا گیا کہ اگر جولائی میں مہنگے پاور پلانٹس کی جگہ ایل این جی پر سستے پاور پلانٹس چلائے جاتے تو ساڑھے 5 ارب روپے تک بچت ہوسکتی تھی۔


ای پیپر