وزیراعظم سے سعودی عرب اور اماراتی وزیرخارجہ کی ملاقات
کیپشن:   Image Source : IK Facebook
04 ستمبر 2019 (21:39) 2019-09-04

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب اوریواے ای کے وزرائے خارجہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ، جس میں مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی تاز ہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب اوریواے ای کے وزرائے خارجہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ، جس میں مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی تاز ہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔

بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی وزرائے خارجہ کے سامنے مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کانقطہ نظررکھا اور بھارت کے5اگست کے غیرقانونی اقدام سے آگاہ کردیا گیا ہے ،سب کو پیغام مل گیا دونوں نے پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان کے سعودی عرب اوریواے ای کیساتھ گہر ے تعلقات ہیں، پرامیدہوں سعودی عرب اوریوا ے ای ہمیں مایوس نہیں کریں گے ۔

آج کی نشست کے سعودی عرب اوریواے ای کی حمایت سے متعلق بہت سے ابہام دورہوئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تذویراتی تعلقات بہت مضبوط ہیں۔


ای پیپر