سعود ی عرب ،یو اے ای کے وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد
کیپشن:   Image Source : NNI
04 ستمبر 2019 (18:33) 2019-09-04

اسلام آباد:پاکستان کی سفارتکاری بھارت سے ایک قدم آگے ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کا اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا ،بعد ازاں وزیرخارجہ کے ہمراہ سعودی وزیر عادل الجبیر اور اماراتی وزیر عبداللہ بن زاید بن سلطان دفترخارجہ گئے، جہاں تینوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔

سعودی عرب اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔


ای پیپر