نیو کلیئر پالیسیاں جلسے جلوسوں میں بنتی ہیں نہ بتائی جاتی ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
04 ستمبر 2019 (17:23) 2019-09-04

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایٹمی ہتھیار میںپہل نہ کرنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں جس میں ایٹمی ہتھیار پہل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہو ،ہم نے کب کیا کرنا ہے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے بس آپ دیکھیں ۔۔۔ نیو کلیئر پالیسیاں جلسے جلوسوں میںبنتی ہیں نہ بتائی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ایک دفعہ پر دنیا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کوئی بھی ملک اور فوج اپنا پلان جلسے میں نہیں بتاتی ،بارڈر کے دوسری طرف والے لوگ جانتے ہیں کہ ہم نے کس کس چیز کی تیار ی کر رکھی ہے ،بھارت کو یا د رکھنا چاہیے کہ ان کے جہاز کا کیا حال ہو ا تھا ،کشمیر کے مسئلہ پر ہم ایک ہیں اور اس بات کا احساس بھی دنیا کو کرانا ہے ،کشمیر سے متعلق ڈیل کا کوئی سوچ بھی کیسے سکتا ہے ،کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی.

انہوں نے کہا قیادت کا کام درست فیصلہ کر نا ہو تا ہے ،اگر بھارت کی طرف سے ایسا کچھ کیا گیا تو ہم اس کیلئے بھر پور تیار ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر یوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج آپ کے ساتھ ہے ،ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں،کشمیر کے معاملے پر ہم کسی بھی حد تک جائیں گے لیکن دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے ۔


ای پیپر