بھارتی جبر سے آزادی نوشتہ دیوار ہے:فردوس عاشق اعوان
04 ستمبر 2019 (15:52) 2019-09-04

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے، ہر فورم پر مظلوموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ کی آمد کشمیریوں کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے، مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔


ای پیپر