رانا ثنا اللہ کیس سے الگ ہونے والے جج ملک سے باہر جائینگے
04 ستمبر 2019 (14:52) 2019-09-04

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کے دوران انسداد منشیات عدالت سے الگ کئے گئے سیشن جج مسعود ارشد باگڑی سمیت 8جج صاحبان شریعہ کورس کرنے 12 سے 28 ستمبر تک سعودی عرب جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شریعہ کورس کیلئے جانے والے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود ارشد باگڑی، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ سیشن جج اشتر عباس،انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال کے جج کلیم خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی،سینئر سول جج شکیب عمران شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آٹھوں ججوں کی بیرون ملک جانے کے لئے ان کی ایکس پاکستان رخصت منظور کر لی ہے۔


ای پیپر