فوٹو بشکریہ فیس بک

مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر
04 ستمبر 2019 (11:33) 2019-09-04

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

پی سی بی کی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کا انتخاب کر لیا۔ کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے عہدے سے مستعفی ہو کر ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع کرائی تھی۔ جبکہ وقار یونس ماضی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

مصباح کو پاکستان کے کامیاب ترین کپتان رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے 17-2016 میں ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

دوسری جانب وقار یونس کی کوچنگ میں ٹیم کا تنازعات کا ساتھ رہا۔ انہوں نے پہلے 2011 اور پھر 2016 سے بطور ہیڈ کوچ جبکہ 2007 میں باؤلنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔


ای پیپر