بلوچستان میں 2 خود کش حملہ آوروں سمیت 6 دہشتگرد مارے گئے
کیپشن:   فائل فوٹو
04 ستمبر 2019 (11:13) 2019-09-04

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ 2 خود کش حملہ آوروں اور خاتون سمیت 6 دہشت گرد مار دیئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائے پاس پر گودام میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 2 خود کش حملہ آوروں اور خاتون سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے۔

فائرنگ کے دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گودام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔


ای پیپر