رمیز راجا نے پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی تعریف کر دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
04 ستمبر 2019 (10:29) 2019-09-04

لاہور: سابق کرکٹر رمیز راجا نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی تعریف کر دی، کہتے ہیں اس کا عملدرآمد انتہائی چوکنا انداز میں کرنا ہو گا، ورنہ یہ نیا سسٹم بھی پہلے سسٹم کی طرح کرپٹ ہو جائے گا۔

مزید کہا نئے سسٹم میں پاکستان کیلئے سپر سٹار پیدا کرنے کیلئے بہت زیادہ پوٹینشل ہے۔

واضح رہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت ڈومیسٹک سیزن کیلئے انعامی رقم اور میچ فیس سمیت دوسری مراعات کا اعلان کردیا۔ بورڈ نے قومی سطح پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس کی انعامی رقوم میں 233 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 2019-20 پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ کرے گا اور پورے سیزن میں ایک کھلاڑی کو سالانہ 20 لاکھ روپے کی آمدن ہو گی جب کہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سالانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ وصول کریگا۔


ای پیپر