امریکہ کے بڑوں کی پاکستان آمد ,وزیر اعظم عمران خان کیلئے بڑا امتحان

04 ستمبر 2018 (23:01)

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بدھ کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کے دوران ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کل سہہ پہر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ پہلی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کریں گے جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بھی ہوں گے۔وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔امریکی وزیرخارجہ ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں