Source : Yahoo

منتخب صدر عارف علوی کو مبارکباد دینے کیلئے وزیراعظم کا مخصوص انداز
04 ستمبر 2018 (22:19) 2018-09-04

اسلام آباد: منتخب صدر عارف علوی کو مبارکباد دینے کے لیے وزیراعظم نےمخصوص اندازاپنایا۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر پاکستان عارف علوی کے ساتھ اپنی جدوجہد کے آغاز کے زمانے کی تصویر پوسٹ کر دی۔

صدارتی انتخاب، الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کر دیے۔چیف الیکشن کمشنر نے نتائج بطور ریٹرننگ افسر صدارتی انتخاب جاری کیے۔صدارتی انتخاب کے الیکٹورل کالج میں نشستوں کی تعداد1174 تھی۔کل نشستوں میں سے52 نشتیں خالی ہیں جس کے بعد صدارتی انتخاب میں کل ووٹرز کی تعداد1122 تھی۔کل1110 ووٹرز نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کیے۔ڈالے گئے ووٹوں میں27 ووٹ مسترد ہوئے۔

صدارتی انتخاب میں درست ووٹوں کی تعداد1083 رہی عارف الرحمان علوی نے353 ووٹ حاصل کیے۔صدارتی امیدوارفضل الرحمان نے185 ووٹ حاصل کیے۔اعتزاز احسن نے124 ووٹ حاصل کیے۔ترجمان الیکشن کمشین کا کہنا تھا کہ فارم7 پر سرکاری نتائج مرتب کر کے کل وفاقی حکومت کو ارسال کیے جائینگے۔وفاقی حکومت کو اصل نتائج کا رکارڈ بھی بھجوایا جائے گا۔یوں عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر بن چکے ہیں۔

انکی کامیابی پر مختلف شخصیات کی جانب سے انکو مبارکباد کے پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔تاہم عمران خان نے صدر پاکستان عارف علوی کو روایتی طریقے سے مبارکباد دینے کی بجائے بڑا ہی مخصوص انداز اپنایا۔انہوںنے اپنی اور صدر پاکستان عارف علوی کی وہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو انکی جدوجہد کے ابتدائی دنوں سے تعلق رکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پوسٹ کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا کہ جب ہماری دنیا جوان تھی۔میں عارف علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ عارف علوی کی سیاسی جدوجہد دہائیوں پر محیط ہے۔وہ 1996 سے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور 2مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر