مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کبھی اکٹھا نہیں ہوسکتیں:شاہ محمود قریشی
04 ستمبر 2018 (18:58) 2018-09-04

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مفادات مختلف ہیں یہ مستقل طور پر اکٹھے نہیں ہو سکتے ،کسی خاص ایشو پر تحریک انصاف کو نیچا دکھانے کے لیے وقتی طور پر دونوں جماعتیں اکٹھی ہوجاتی ہیں۔

سرکاری ٹی وی سے پارلیمنٹ ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مفادات مختلف ہیں یہ مستقل طور پر اکٹھے نہیں ہو سکتے ،کسی خاص ایشو پر تحریک انصاف کو نیچا دکھانے کے لیے وقتی طور پر دونوں جماعتیں اکٹھی ہوجاتی ہیں،کوشش کریں گے کہ اپوزیشن کا کردار تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھیں ، ملک میں جمہوریت کا سفر جاری ہے جمہوری تسلسل ملک اور اداروں کے لیے اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ثابت ہوا ہے۔


ای پیپر