الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے رائے طلب کر لی
04 ستمبر 2018 (14:58) 2018-09-04

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت سے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے رائے طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشز کی حساسیت کو پیش نظر رکھ کر آگاہ کیا جائے کہ فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ پنجاب حکومت سے ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے تناظر میں منصوبہ بندی بارے بھی آگاہی طلب کی گئی ہے۔


ای پیپر