فوٹوبشکریہ فیس بک

حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے
04 ستمبر 2018 (09:56) 2018-09-04

کابل: حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے، جلال الدین حقانی طویل عرصے سے علیل تھے

افغان میڈیا اور طالبان نے جلال الدین حقانی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ان کی عمر 79 برس تھی، وہ افغان صوبے پکتیا میں 1939 میں پیدا ہوائے تھے۔ انھوں نے دارالعلوم حقانیہ سے تعلیم حاصل کی، روس کے خلاف جنگ میں حصہ لیا، وہ افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف بھی برسرپیکار رہے۔

واضح رہے کہ جلال الدین حقانی کے بیٹے سراج الدین حقانی ، حقانی نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔


ای پیپر