فوٹوبشکریہ فیس بک

بھارت نے 144 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری دیدی
04 ستمبر 2018 (09:34) 2018-09-04

نیو دہلی: بھارتی حکومت کا جنگی جنون مزید سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارت نے 20 ارب ڈالر مالیت کے مزید 144 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی حکومت نے چین اور پاکستان کی طرف سے لاحق بیک وقت جنگ کے مبینہ خطرے کو جواز بنایا ، لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز میں دی جائے گی۔ بھارتی فضائیہ کو چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت ممکنہ جنگ کی صورت میں لڑاکا طیاروں کے 42 اسکواڈرنز کی ضرورت ہے جس میں ہر ایک اسکواڈرن میں 16 سے 18 لڑاکا طیارے شامل ہوں گے۔


ای پیپر