زرمبادلہ کے ذخائر میں 72کروڑ ڈالر کمی ہوگئی
04 اکتوبر 2019 (21:08) 2019-10-04

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں 72کروڑ ڈالر کمی ہوگئی ۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 8 ارب ڈالر سے نیچے آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ساڑھے آٹھ فیصد کمی ہوئی۔ جس کے بعد ذخائر کا حجم سات ارب 74کروڑ ڈالر رہ گیا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں کی واپسی کے باعث ذخائر میں کمی ہوئی۔ ستائیس ستمبر تک ذخائر کی مجموعی مالیت 15ارب ڈالر رہ گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس سات ارب 26کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔


ای پیپر