بھارتی ائیر چیف نے اپنے سورماﺅں کا پول کھول دیا
04 اکتوبر 2019 (16:29) 2019-10-04

نیو دہلی: بھارتی ائیر فورس کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ نے اپنی غلطی مان لی، میڈیا کو بتایا کہ 27 فروری کو بھارتی ائیر فورس نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپڑ کو مار گرایا تھا، جس میں بھارتی فورسز کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی ہیلی کاپٹر بھارتی میزائل سے ہی گرانے کی کورٹ آف انکوائری مکمل ہوگئی۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستانی ائیرفورس کے جوانوں نے بھارت کے طیارے کو نہ صرف گرایا تھا بلکہ دشمن کے پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا تھا جسے بعد میں جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔


ای پیپر