معروف ٹرانسپورٹ سروس کمپنی نے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز بھی کر دیا
04 اکتوبر 2019 (16:17) 2019-10-04

لاہور : کار نہیں ہیلی کاپٹر پر جائیں، اوبر نے نیو یارک میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا، ہیلی کاپٹر رائیڈ کے ہر مسافر کیلئے 200 سے 225 ڈالر کرایا مختص کیا گیا ہے۔

اوبر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اوبر کاپٹر اب اپنے سب ہی مسافروں کیلئے دستیاب ہوگا، نیویارک کے شہری اب منہاٹنا سے جوہن ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک 8 منٹ میں اوبر کاپٹر کے ذریعے سفر طے کریں گے۔


ای پیپر