سعودی حکومت نے نجی کارکنوں کے تحفظ کیلئے قوانین کی منظوری دیدی
04 اکتوبر 2019 (16:09) 2019-10-04

ریاض: سعودی عرب میں نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے تحفظ کیلئے قوانین کی منظوری دیدی گئی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود آبادی احمد سلیمان الراجحی نے ٹویٹر پر اپنے مختصر پیغام میں کہا ہے کہ کارکنوں کی حمایت و تحفظ کیلئے وضع کیے گئے قوانین کا مقصد انہیں بہترین اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ کارکن کسی دبا? کے بغیر آرام سے کام کریں جس سے ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

وزیر محنت و سماجی بہبود آبادی نے مجوزہ قوانین کو کارکنوں کیلئے بہتر قرار دیتے ہوئے ان کے فوری نفاذ کے احکامات صادر کیے۔ وزارت محنت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے قوانین میں کارکنوں کے ساتھ برتا? ان کا سلوک اور دوسروں کی عزت نفس کا احترام کرنا شامل ہے۔


ای پیپر