Twitter

انتہا پسند گورے نے محمد صالح سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا
04 اکتوبر 2019 (16:01) 2019-10-04

قاہرہ:لیورپول اسٹار اور مصری فٹ بالرمحمد صلاح سے متاثر ہو کرایک انگریز جو اسلام اور مسلمانوں سے سخت نفرت کرتا تھا مشرف بہ اسلام ہوگیا ۔

ایک بیان میں بین برڈنے کہا کہ اسے اسلام سے شدید نفرت تھی مگر جب لیور پول کے فٹ بالر محمد صلاح نے اسلام کا صیح امیج پیش کیا تو وہ اسلامی تعلیمات سے بہت متاثر ہوا جس کے اس نے اسلام قبول کرنے اور مسلمان ہونے کافیصلہ کیا۔وہ لیورپول اسٹرائیکر محمد صلاح کی وجہ سے اسلامو فوبیا کا راستہ چھوڑ کر مسلمان ہونے کی طرف راغب ہوا۔ محمد صلاح ہی میری انسپائریشن ہے جن کی شخصیت نے واقعتا مجھے متاثر کیا۔

انہوں نے کہاکہ اب میری خواہش ہے کہ میں محمد صلاح سے ملاقات کروں اور اس کے ساتھ مصافحہ کرکے اس کو بتائوں کہ میں اس کی وجہ سے مشرف بہ اسلام ہوگیا ہوں، ساتھ ہی اس کا شکریہ ا ادا کروں۔ محمد صلاح پہلا مسلمان فٹ بالرتھا جس کی پیروی کرنے کی میری خواہش تھی، میں جانتا تھا کہ وہ اپنی زندگی کیسے گزارتا ہے۔ وہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کا طریقہ جانتا ہے۔ جب اس نے لیورپول کے ایک پرستار کے ساتھ تصویر کھینچی جس کا تعاقب کرنے کے دوران اس کی ناک ٹوٹی تھی اس واقعہ نے مجھے متاثر کیا۔


ای پیپر