دھرنا معاملہ پر مولانا سے اختلاف ہے : بلاول بھٹو زرداری
04 اکتوبر 2019 (15:30) 2019-10-04

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو اسلام آباد آرہے ہیں،ہم بہت جلد جنوبی پنجاب کا رخ کریں گے،ہم ہر جمہوری احتجاج میں مولانا صاحب کا ساتھ دیں گے ، بس دھرنا معاملہ پر اختلاف ہے ، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے اور کسی کو دوسرو ں کی حدود میں مداخلت نہیں کر نی چاہیے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری بزنس کمیونٹی اتنی پریشان ہوچکی کہ وہ آرمی چیف کے پس چلے گئی۔ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے ، دوسروں کی حدود مین مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ عمران خان نے پارلیمان کو غیر فعال کردیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم کسی بھی صورت میں سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو سلیکٹرز کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ،ایک سال میں تبدیلی سرکار کی حکومت اور سلیکٹیڈ وزیراعظم ناکام ہو چکا ہے ۔عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین یہاں تک کے ان کی خواتین کو بھی جیلوں میں بھجوادیا ہے ۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ہے۔


ای پیپر