مولانا فضل الرحمنٰ 27 اکتوبرپر نظر ثانی کریں : شاہ محمود قریشی
04 اکتوبر 2019 (14:39) 2019-10-04

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کے لیے 27اکتوبر کی تاریخ پر نظرثانی کریں۔

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27اکتوبر کو مولانا نے مارچ کا اعلان کیا ہے اور 27اکتوبر کو ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا تھا، یہ دن کشمیریوں سے منسوب ہے، اس روز دھرنے سے پاکستان اور کشمیر کے کاز کو نقصان پہنچے گا، لہذا مولانا 27تاریخ پر نظرثانی کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، 27اکتوبر کو کشمیرکے علاوہ کوئی بات ہوتی ہے تو بھارت اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا، یہ وہ دن ہے جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیاتھا، مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں لیکن اسے کشمیر کے ساتھ نتھی نہ کریں۔


ای پیپر