مریم نواز کو ڈینگی کا خطرہ
04 اکتوبر 2019 (14:14) 2019-10-04

لاہور:چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی زیرِ حراست مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سر پر جیل میں ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جہاں پنجاب بھر میں ڈینگی کی بیماری سے ہلچل مچا رکھی ہے وہیں پر نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے اس خطرے کا اظہار کیا ہے کہ جیل میں مریم نواز شریف کو ڈینگی ہونے کا خطرہ ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان کاکہنا ہے کہ جیل میں مریم نواز کے سیل میں کھٹملوں اور مچھروں کی بہتات ہے۔ 


ای پیپر