بھارتیوں نے جنم دن پر گاندھی کی استھی چوری کر لی
04 اکتوبر 2019 (12:41) 2019-10-04

نئی دہلی:بھارت میں گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی باقیات ( استھی ) چوری کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے باپو( بابائے قوم)کہلائے جانے والے موہن داس کرم چند گاندھی کی باقیات وسطی انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں قائم ایک یادگار باپو بھون سے چوری کی گئیں۔نامعلوم چوروں نے ہندوستان کو برطانیہ سے آزادی دلانے کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے والے موہن داس گاندھی کی تصویر پر سبز رنگ سے غدار بھی لکھ دیا۔ گاندھی کی استھیاں 1948 میں ان کے قتل کے بعد قائم کی گئی متعدد یاد گاروں میں روایتی مٹکوں میں تھوڑی تھوڑی رکھی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران انڈین نیشنل کانگریس کے اہم رہنما موہن داس گاندھی کو 1948 میں ہندو مسلم اتحاد کی وکالت کرنے پر ایک ہندو انتہا پسند نتھو رام گوڈسے نے قتل کردیا تھا۔ گاندھی نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران عدم تشدد کی سیاست پر زور دیا ،ان کی پہچان بھارت میں ایک لبرل رہنما کے طور پر جانی جاتی ہے۔


ای پیپر