جنید خان کو بالی ووڈ فلم ’عاشقی ٹو‘ میں کام کی آفر ہوئی تھی
04 اکتوبر 2019 (11:05) 2019-10-04

لاہور: پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلمعاشقی ٹو ‘ میں کام کی آفر ہوئی تھی ۔

ایک انٹریو میں اداکار جنید خان نے کہا کہ بالی ووڈ کی مشہور فلمعاشقی ٹو ‘ میں مجھ سمیت متعدد ادکاروں کو پیشکش کی گئی تھی ، دراصل فلم پروڈیوسرز کو ایک نئے پاکستانی چہرے کی تلاش تھی جو ادکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی مہارت رکھتا ہو تاہم فلم دیکھنے کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا کہ یہ فلم کیوں ٹھکرائی کیوں کہ وہ نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ اس کے گانے بھی بہت ہٹ ہوئے۔

واضح رہے جنید خان سن یارا، عشق تماشا، سلسلے، کم ظرف جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں اور ہانیہ میں انہوں نے ولن کا کردار بھی بخوبی ادا کیا تھا۔


ای پیپر